مغل پورہ ریلوے اسٹیشن ما سٹر سید زاہد حسین شاہ کی ریٹائر منٹ پرتقریب
لاہور (آن لائن )پاکستان ریلوے ٹر یفک یا رڈ سٹاف کے مرکزی سیکرٹری فنانس میاں محمد عرفان نذیر اور سمپارس یونین کے اے ایس ایم محمد اسلم کی قیادت میں مغل پورہ ریلوے سٹیشن پر تعینات اے ایس ایم و دیگر ملازمین کی ریٹائرمنٹ تقریب کا انعقاد، ریٹائرڈ ہونے والے سٹاف، سید زاہد حسین شاہ (اے ایم ایس)، چوہدری شریف فوجی، محمد رفیق، غلام حسین، ماسٹر محمد سلیم ٹرین سپروائزر، بابا سلیم مسیح کے اعزاز میں ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا اور ملازمین میں گفٹ بھی تقسیم کیے۔ تقریب میں مہمان خصوصی ریلوے آفیسر محمد شفیق گوندل تھے جبکہ صدارت محمد اقبال (ایس ایس راولپنڈی) نے کی۔ تقریب میں یارڈ سٹاف کے ملازمین شیخ عرفان، محمد کلیم، علی اصغر، ریلوے پولیس، انٹرلاکنگ سٹاف، کیرج سٹاف ، پی ڈبلیو آئی کے گینگ سٹاف سمیت ریلوے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، میاں عرفان نزیر نے ملازمین کے لئے پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں عرفان نزیر نے کہا کہ تمام یونین لیڈران آپس کے اختلافات پس پشر رکھ کر ریلوے ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں۔ جانفشانی سے ڈیوٹی سر انجام دینے والے ملازمین محکمہ کا سرمایہ ہیں۔