انجمن ارائیاں کی موہنی روڈ مسجد کی دوبارہ تعمیر کیلئے سنگ بنیاد کی تقریب

انجمن ارائیاں کی موہنی روڈ مسجد کی دوبارہ تعمیر کیلئے سنگ بنیاد کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(بزنس رپورٹر)انجمن ارائیاں پاکستان کے تحت موہنی روڈ مسجد کی دوبار ہ تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز بعد نمازِ جمعہ کیاگیا جس کے مہمانِ خصوصی انجمن ارائیاں پاکستان کے سرپرست میاں محمد سعید (ڈیرے والے ) تھے جبکہ اس مو قع پر لاہور کی ارائیں برادری کی سرکردہ اور نمایاں شخصیات بھی موجو د تھیں میاں سعید نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ موہنی روڈ مسجد عرصہ دراز سے دوبارہ تعمیر کی متقاضی تھی جس کو اللہ کے فضل وکرم سے پورا کرتے ہوئے آج ہم نے اس کی دوبا رہ جدید طر ز پر تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اس کی تعمیر اور آرائش پر آ نے والے تمام اخراجات انجمنِ ارائیاں خود برداشت کرے گی اور کسی سے چندے کی اپیل نہیں کی جائے گی میاں سعید نے اس موقع پر آنے والے اور مسجد کی تعمیر میں مالی تعاون پیش کرنے والے انجمن ارائیاں پاکستان کے احبا ب کا بھر پور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشااللہ اس کارِخیر کا اجر کثیر ان کے لئے اللہ کے ہاں موجود ہوگا۔