علامہ اقبال ٹاؤن میں لوڈ شیڈنگ دو گھنٹے سے بڑھ کر تین گھنٹے ہو گئی

علامہ اقبال ٹاؤن میں لوڈ شیڈنگ دو گھنٹے سے بڑھ کر تین گھنٹے ہو گئی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی وزیر بجلی کی طرف سے لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کے دوسری دفعہ اعلان کے بعد علامہ اقبال ٹاؤن میں لوڈ شیڈنگ دو گھنٹے سے بڑھ کر تین گھنٹے ہو گئی ،کریم بلاک ،کامران بلاک ،مہران بلاک کے رہائشی سراپا احتجاج،سید معصوم عباسی ،چودھری صادق بسرا ،چودھری محمد اعجاز،ڈاکٹر عبد الرشید ،حاجی بشیر احمد،پروفیسر رحیم الدین ،عبد الماجد،سرفراز شاہ،میاں کلیم،مسعود شاہ،چودھری عظیم آرائیں ،میاں وحید،چودھری عتیق گجر کا وفاقی وزیر بجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،علامہ اقبال ٹاؤن کے رہائشیوں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر تحقیقات کرائیں کون ان کے خلاف سازش کر رہا ہے ،اقبال ٹاؤن میں صبح دوپہر شام کو ایک ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے ؛لیسکو کے چیف نوٹس لینے کے لیے تیار نہیں اہل علاقہ موقف دینے سے گریزاں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...