فکری نشست

فکری نشست

لاہور(پ ر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں آج ہفتہ 16 دسمبر کوساڑھے دس بجے صبح مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے پس منظر میں ایک فکری نشست منعقد ہو رہی ہے۔

اس نشست کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن ،سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔نشست کے مہمان خاص سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ جبکہ کلیدی مقرر سینئر صحافی پروفیسر عطاء الرحمن ہوں گے۔ اس نشست کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4