فنکاروں کیلئے رہائشی کالونی کے قیام کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

فنکاروں کیلئے رہائشی کالونی کے قیام کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے فنکاروں کے لیے رہائشی کالونی کے قیام کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب کے بیشتر فنکار شدید زبوں حالی کا شکار ہیں۔فنکاروں کی اکثریت کرائے کے گھروں میں رہائش پذیر ہے۔حکومت کی جانب سے صحافیوں،پولیس اور سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی کالونیاں بنائی گئی ہیں۔جو کہ نہایت ہی احسن اقدام ہے۔اس سے ان کو اپنی چھت مہیا ہوئی ہے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فنکاروں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے رہائشی کالونی کا قیام عمل میں لائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...