غیر ملکی قرضے83ارب ڈالرز سے زائد ہو چکے ہیں،صفد علی بٹ

غیر ملکی قرضے83ارب ڈالرز سے زائد ہو چکے ہیں،صفد علی بٹ

لاہور(کامرس رپورٹر)تحریک انصاف پاکستان کے رہنماء صفدر علی بٹ نے کہاہے کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیساں غریب کا خون چوسنے میں مصروف ہیں اور آئے روز قوم پر مہنگائی کے بم بر سائے جا رہے ہیں ملک پر غیر ملکی قرضے83ارب ڈالرز سے زائد ہو چکے ہیں حکومت ہر محاذ پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکا م ہو چکی ہے اور حکمرانوں کی لوٹ مار کی سزا غریب عوام بھگت رہے ہیں ۔صفدر بٹ نے کہا کہ حکومتی دعوے اور نعرے کھوکھلے ثابت ہوئے ہے عوام آج بدحال اورجاگیر دار مافیا خوشحال ہو چکے ہے۔

،حکمران کرپٹ ٹولہ عوام کی نہیں صرف ذاتی خوشحالی چاہتا ہے ترقی کے تمام تر دعوے جھوٹ کا پلندہ ہے عوام اور تاجروں پر آئے روز ٹیکسوں کی بارش کی جاتی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں جب تک کر پشن اور لوٹ مار ختم نہیں ہوگی ملک کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر عوام کو تمام بنیادی سہو لیات سے آراستہ اور ملک و قو م کو تر قی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر ے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4