جاتی امرا میں شریف فیملی کی سرکاری سکیورٹی تفصیلات طلب کرنے کیلئے خط

جاتی امرا میں شریف فیملی کی سرکاری سکیورٹی تفصیلات طلب کرنے کیلئے خط

لاہور(نامہ نگارخصوصی)جاتی امراء ، میاں محمدنواز شریف اور ان کے خاندان کو دی جانے والی سرکاری سکیورٹی کی تفصیلات طلب کرنے کے لئے خط لکھ دیا گیا ہے ۔یہ خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے لکھا گیا ہے ،خط کی کاپی صدر مملکت،وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری کو بھجوائی گئی ہے ،خط میں میاں محمدنواز شریف کے گھر جاتی عمرہ پر لگائی گئی سرکاری سیکورٹی کی قانونی حیثیت پر سوال کیا گیا ہے،خط کے ذریعے جاتی عمرہ پر لگائی گئی سرکاری سکیورٹی پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں ،خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 (اے )کے تحت ہر شہری کو معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کی منشاء کے مطابق جاتی عمرہ میاں محمدنواز شریف اور ان کے خاندان کو دی جانے والی سرکاری سکیورٹی کی تفصیلات ،ان پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

خط

مزید : علاقائی