حیرت ہے جس الزام میں وزیراعظم نااہل اسی میں عمران خان اہل : پیپلز پارٹی

حیرت ہے جس الزام میں وزیراعظم نااہل اسی میں عمران خان اہل : پیپلز پارٹی

لاہور (ا ین این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ حیرت ہے جس الزام میں وزیراعظم کو نااہل کیا جاتا ہے اسی میں عمران خان اہل ٹھرتے ہیں،مسلم لیگ کے ایک نمبر کو اُڑا کر دو نمبر کو بچا دیا گیا ہے، عمران خان کا انجن ناکارہ ہو گیا اور اے ٹی ایم مشین بھی بند ہو گئی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے حدیبیہ ریفرنس، عمران خان اور جہانگیر ترین کے فیصلوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے سمجھ سے بالاتر ہیں، سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے حدیبیہ ریفرنس کھولنے کا حکم دیا تھا، پانچ رکنی بنچ کے فیصلے کو تین ججوں نے مسترد کر دیا، پانچ رکنی بنچ کہتا ہے کہ ریفرنس کھولیں اور تین جج کہتے ہیں نہ کھولیں۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے جس الزام میں وزیراعظم کو نااہل کیا جاتا ہے اسی میں عمران خان اہل ٹھرتے ہیں،نواز شریف نے بھی اثاثے چھپائے اور عمران خان نے بھی ایک نااہل تو دوسرا اہل کیسے؟۔عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ ٹیکس بچانے کیلئے نیازی سروسز آف شور بنائی، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے ایک نمبر کو بچا دونمبر کو اڑا دیا گیا ہے،مسلم لیگ کے ایک نمبر کو اڑا کر دو نمبر کو بچا دیا گیا ہے، عمران خان کا انجن ناکارہ ہو گیا اور اے ٹی ایم مشین بھی بند ہو گئی ۔

مزید : علاقائی