جسٹس شجاعت علی خان کی امیرجماعت اسلامی پنجاب کی شوگر ملوں کی بندش کیخلاف درخواست کی سماعت سے معذرت

جسٹس شجاعت علی خان کی امیرجماعت اسلامی پنجاب کی شوگر ملوں کی بندش کیخلاف ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے امیر جماعت اسلامی پنجاب کی گنے کے سیزن میں شوگر ملز بند کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہے ۔مسٹر جسٹس شجاعت علی خان کے روبرو امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شوگر ملز مالکان قانون کے تحت شوگر ملز اکتوبر سے چلانے کے پابند ہیں مگر اڑھائی ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود شوگر ملز میں کرشنگ شروع نہیں کی گئی، فاضل جج نے امیر جماعت اسلامی پنجاب کی گنے کے سیزن میں شوگر ملز بند کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہے۔

سماعت ؍معذرت

مزید : علاقائی


loading...