پوسٹ گریجویٹ ڈگری کی تصدیق نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر پی ایم ڈی سی کے صدر سے جواب طلب

پوسٹ گریجویٹ ڈگری کی تصدیق نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر پی ایم ڈی سی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پوسٹ گریجویٹ ڈگری کی تصدیق نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر پی ایم ڈی سی کے صدر سے جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے ڈاکٹر مسعود عامر کی درخواست پر سماعت کی جس میں پی ایم ڈی سی کے صدر پروفیسر شیر احمد کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل درخواست گزار کی پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری کی تصدیق نہیں کر رہی ہے جبکہ ہائیکورٹ نے صدر پی ایم ڈی سی کو درخواست گزار کی ڈگری کی تصدیق کرنے کاحکم دے رکھا ہے مگر اس کے باوجود عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ۔

مزید : علاقائی