افغانستان ، طالبان کا حملہ ، 18سکیورٹی اہلکار ہلاک ، جھڑپوں میں 22جنگجو مارے گئے

افغانستان ، طالبان کا حملہ ، 18سکیورٹی اہلکار ہلاک ، جھڑپوں میں 22جنگجو مارے ...

کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 18سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے،دوسری جانب افغان فورسز نے مشرقی صوبے ننگرہار میں کارروائیوں کے دوران داعش کے 22جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، صوبائی حکومت کے مطابق ان دہشتگردوں کو خوگیانی ڈسٹرکٹ میں نشانہ بنایا گیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے بتایاکہ طالبان نے جنوبی صوبے ہلمند اور شمال مشرقی صوبے پکتیکا میں سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ، ہلمند میں طالبان کے حملے میں 14 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ہلمند کے گورنر حیات اللہ حیات نے ہلاکتوں کی تصدیق کی اورکہاکہ سیکورٹی اہلکار ضلع گریشک کے ایک دور دراز علاقے میں منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کے لئے گئے تھے کہ اس دوران عسکریت پسندوں نے ان پر گھات لگا کر حملہ کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے اس کارروائی سے قبل متعلقہ سیکورٹی اداروں سے رابطہ نہیں کیا تھا، پکتیکا صوبے میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں چارپولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب افغان فورسز نے مشرقی صوبے ننگرہار میں کارروائیوں کے دوران داعش کے 22جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، صوبائی حکومت کے مطابق ان دہشتگردوں کو خوگیانی ڈسٹرکٹ میں نشانہ بنایا گیا ۔

طالبان ہلاک

مزید : علاقائی