5فیصدبلاکس میں دوبارہ مردم شماری،وزیراعظم کے احکامات پرعمل شروع
اسلام آباد (آن لائن) 5فیصد بلاکس میں دوربارہ مردم شماری کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے احکامات پر عمل شروع کردیا گیا ہے ،ملک کے 8177 بلاکس میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے گی۔نجی ٹی وی ’’ جیو نیوز کے مطابق شماریات ڈویڑن نے تھرڈ پارٹی کی خدمات کیلئے اظہار دلچسپی کا نوٹس جاری کردیا ہے اوردلچسپی رکھنے والی فرمز کو رواں ماہ 27 دسمبر تک تفصیلات جمع کرانیکی ہدایت کر دی گئی ہے۔مشترکہ مفادات کونسل کے حکم پرملک کے8177بلاکس میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے گی۔ نوٹس کے تحت پنجاب کے 36اضلاع میں 4350بلاکس میں،بلوچستان کے 32 اضلاع میں 510بلاکس،خیبرپختونخواکے25اضلاع میں1079 بلاکس،اسلام آباد کے 76 بلاکس جبکہ فاٹا کی 7ایجنسیز کے205 بلاکس ،سندھ کے 29 اضلاع میں1957بلاکس دو بارہ مردم شماری ہوگی۔
یہی نہیں کمپیوٹربیلٹنگ سے رینڈم طریقے سے ہرصوبے میں5فیصدبلاکس کاچناؤ کیاجائے گا اور4 رکنی پارلیمانی لیڈرز کی نگران کمیٹی مردم شماری کی عمل کی نگرانی کریگی۔واضح رہے کہ پارلیمانی جماعتوں میں اتفاق رائے کے بعد5فیصدبلاکس میں دوبارہ مردم شماری کافیصلہ کیاگیااورپارلیمانی جماعتوں کے قائدین کے اجلاس میں طریقہ کار طے کرلیاگیاتھا