اسرائیلی فوجی پانچ برس کے بچوں پر دہشت پھیلاتے ہوئے،ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل

اسرائیلی فوجی پانچ برس کے بچوں پر دہشت پھیلاتے ہوئے،ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل

مقبوضہ غزہ(این این آئی) بیت لحم میں عائدہ پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران ایک کیمرے کی آنکھ نے اسرائیلی فوج کے اہل کاروں کی 3 بچوں پر چڑھائی کے منظر کو محفوظ کر لیا ، ان بچوں کی عمر پانچ برس سے زیادہ نہیں تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بچوّں نے اسرائیلی فوجیوں کے سامنے چلّانا اور رونا شروع کر دیا جبکہ اس دوران ایک فلسطینی جو شاید ان کا باپ یا کوئی عزیز تھا اس نے بچوں کے دفاع کی کوشش کی۔یاد رہے کہ فلسطینی اسیروں کے کلب کے مطابق ٹرمپ کے اعلانِ قْدس کے بعد سے اسرائیلی فوج 260 فلسطینیوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کلب نے بتایا کہ قابض افواج نے بح مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں کیں۔ اس دوران 60 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں 8 بچوں سمیت 20 کا تعلق بیت المقدس سے تھا۔

مزید : علاقائی


loading...