کراچی،سابق سیکرٹری لینڈیوٹیلائزیشن و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی،سابق سیکرٹری لینڈیوٹیلائزیشن و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی(این این آئی)مقامی احتساب عدالت نے سندھ میں زمینوں کے ریکارڈ میں ردو بدل اورکرپشن سے متعلق ریفرنس میں سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شاہ زرشمعون اور دیگر دو ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔جمعہ کوسندھ میں زمینوں کے ریکارڈ میں ردو بدل اورکرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔عدالت نے سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شاہ زر شمعون،قاسم تھیم اوراسماعیل بلوچ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔نیب کے مطابق سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شاہ زر شمعون نیاختیارات کاناجائز استعمال کیا۔ملزمان نے سی شوردیہہ کورنگی کی530ایکڑزمین کی جعلی اوربوگس انٹریاں کیں اور قومی خزانے کو 53 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

مزید : علاقائی