تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کاکا ہنگامی اجلاس چیئرمین عمران خان کی صدارت میں بنی گالہ میں آج ہوگا اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے جمہوری نظام کے حوالے سے قومی سلامتی سے متعلق اداروں بارے متنازعہ بیان اور جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے حوالے سے امور پر غور کیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے اجلاس میں فاٹا ریفارمز ایکٹ کی انتخابی حلقہ جات کی پارلیمنٹ سے منظوری کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے جائیں گے اجلاس میں سپیکر ایاز صادق کی جانب سے دیئے گئے متنازعہ بیان پر اس کے خلاف متعدد امور پر بھی مشاورت ہوگی۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس عمران خان کی صدارت میں بنی گالہ میں ہوگا جس میں قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے فاٹا ریفارمز ایکٹ انتخابی حلقہ جات اور پیپلزپارٹی کی جانب سے مردم شماری پر تحفظات کے حوالے سے منظوری پر بھی امور زیر غور آئیں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں سپیکر کی جانب سے دیئے گئے بیانات کہ وہ کس کے کہنے پر اور کیوں دیئے گئے کے پارٹی کے اجلاس میں تفصیلی بحث اور فیصلے کئے جائیں گے۔ جہانگیر ترین کی نااہلی کے حوالے سے بھی مستقبل کی حکمت عملی کا تعین کیا جائے گا

مزید : علاقائی