ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت وکلا ہڑتال کے باعث ملتوی

ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت وکلا ہڑتال کے باعث ملتوی

راولپنڈی (آن لائن)انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اخترنے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی سمیت8ملزمان کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث 22دسمبر تک ملتوی کر دی ہے جمعہ کے روز کیس میں فریقین کے وکلا نے حتمی دلائل کا آغاز کا کرنا تھا تاہم عدالت کو بتایا گیا کہ ملتان جوڈیشل کمپلیکس کی منتقلی کے فیصلے پر وکلا اور ملتان عدلیہ میں کشیدگی کے باعث وکلا کے خلاف مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں پر پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کی کال دے رکھی ہے جس وجہ سے وکلا موجود نہیں ہیں جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی اس موقع پر حنیف عباسی سمیت تمام ملزمان عدالت میں موجود تھے ۔

مزید : علاقائی


loading...