بھارتی فوجیوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنا مہنگا پڑگیا
نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی فوجیوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، افسران کے حکم پر 50سپاہیوں کے موبائل فون توڑ دئیے گئے۔یاد رہے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر آنے والے بھارتی فوج کے سپاہی تیج بہادر نے افسران کی کرپشن اور سپاہیوں کے دگرگوں حالات، سوشل میڈیا پر بے نقاب کیے تھے۔بجائے حالات بہتر بنانے کے، بھارتی فوجیوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر ہی پابندی عائد کردی گئی۔ پھر بھی کچھ سپاہی، دل بہلانے کو چوری چھپے سوشل میڈیا پر ایکٹو رہے، جس کی انہیں انوکھی سزا دی گئی۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں فوجی افسران نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے 50جوانوں کے موبائل فون ان ہی کے سامنے توڑنے کا حکم دیا۔اِدھر ان کے موبائل کچلے جاتے رہے،ادھر بھارتی فوجیوں کے جذبات چکنا چور ہوتے رہے۔