ٹرمپ اور پیوٹن کا رابطہ، کشیدگی ختم کرنے پر تبادلہ خیال

ٹرمپ اور پیوٹن کا رابطہ، کشیدگی ختم کرنے پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو/واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو فون کیا اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر کشیدگی ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے حکام نے بتایاکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان 10 منٹ تک فون پر رابطہ ہوا جس کے دوران شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے پیدا ہونے والے مسائل کے خاتمے پر بات چیت کی گئی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر موجود نہیں تھے جب کہ ولادی میر پیوٹن کو فون کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ روس کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -