اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں بمباری ، متعدد عمارتیں تباہ ، گزر گاہ بند کر دی گئی
غزہ(صباح نیوز)اسرائیل نے فلسطینیوں کی ریلی کے بعد غزہ کی گزرگاہ ایک مرتبہ پھر بند کردی ہے جبکہ صیہونی طیاروں نے غزہ پٹی میں بمباری کی۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے پارٹی قیام کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر ریلی نکالی۔ ہزاروں افراد نے ریلی میں شرکت کی اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔ صیہونی ریاست نے فورہ طور پر غزہ گزرگاہ بند کردی اور الزام لگایاکہ حماس مسلسل راکٹ داغ رہی ہے۔اس سے پہلے اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ پٹی میں تین مقامات پر میزائل داغے اور عمارتوں کوتباہ کردیا۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیاکہ حماس کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔
غزہ