ڈیپوٹیشن افسر بحالی کیس،عدالت کو آپ کا بھی بوجھ اٹھانا پڑتا ہے،جسٹس شوکت صدیقی کا چیئرمین سی ڈی اے پر اظہار برہمی

ڈیپوٹیشن افسر بحالی کیس،عدالت کو آپ کا بھی بوجھ اٹھانا پڑتا ہے،جسٹس شوکت ...

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں سی ڈی اے کے ڈیپوٹیشن افسر کی جانب سے بحالی کے خلاف کیس کی سماعت پرجسٹس شوکت صدیقی نے چیئرمین سی ڈی اے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ شیخ صاحب تحصیلدار مرزا سعید سے کوئی اچھا بندہ نہیں ملا، عدالت کو آپ لوگوں کا بھی بوجھ اٹھانا پڑتا ہے،شیخ انصر نے تحصیلدار کو پہچاننے سے انکار کر دیا تو عدالت نے توسیع کا جواب مانگ لیا ۔ اسلا�آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز گزشتہ روز عدالت میں پیش ہوئے تو جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تحصیلدار مرزا سعید کی تعیناتی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ یہ وہ افسر ہے جو پنڈی کے علاقے کو بھی آئی سی ٹی ڈکلیئر کر دے گا لہٰذاآپ بتائیں کہ بندے کا پروفائل دیکھے بغیر توسیع کیسے دیدی جبکہ پچھلے پانچ سال سے کہہ رہا ہوں کہ سی ڈی اے کی حاضری مکمل کر کے دکھائیں جس پر شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اس پر کام کر رہے ہیں جلد رپورٹ دیں گے ۔

عدالت/ اظہار برہمی

مزید : علاقائی


loading...