نوشہروفیروز،ریلوے پھاٹک سے گزرتے ہوئے موٹرسائیکل ٹرین کی زد میں آگئی ،3افراد جاں بحق

نوشہروفیروز،ریلوے پھاٹک سے گزرتے ہوئے موٹرسائیکل ٹرین کی زد میں آگئی ...

نوشہروفیروز(آئی این پی)نوشہروفیروزریلوے پھاٹک سے گزرتے ہوئے موٹرسائیکل ٹرین کی زد میں آگئی ،تین افراد جاں بحق ہوگئے،ریلوے پولیس کے محمد اکبر سہتو کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی 16ڈاؤن کراچی ایکسپریس کی زد میں آکر مختیاراحمدآرائیں ولدعبدالکریم آرائیں ، انورعلی ولد شیر محمد رند ساکن گاؤں صدیق آرائیں اورقیصرعلی ولدسجاول خاص خیلی ساکن گاؤں مرزا رند جاں بحق ہوئے جن کی نعشیں محکمہ جاتی کاروائی کے بعد بھریا سٹی اسپتال میں رکھی گئی ہیں،دوسری جانب ذرائع کے مطابق حادثہ شدید دھند میں لوکل کھلے ریلوے پھاٹک کو کراس کرتے ہوئے پیش آیاجہاں ریلوے کا عملہ موجودنہیں تھا۔

مزید : علاقائی