بوگس فائلوں کی تیاری منظوری و فروخت ، کرپشن کیس میں اہم ،پیشرفت ، ٖڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے احمد خان گرفتار

بوگس فائلوں کی تیاری منظوری و فروخت ، کرپشن کیس میں اہم ،پیشرفت ، ٖڈپٹی ...

لا ہور (کرائم رپورٹر)نیب لاہورنے ایل ڈی اے افسران و اہلکاروں کی بھگت سے بوگس فائلوں کی تیاری، منظوری و فروخت کی کرپشن کے کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے نیب لاہور نے ایل ڈی اے کے کرپٹ سینئر افسر ڈپٹی ڈائریکٹر احمد خان کو گرفتار کرلیا ۔ملزم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مصطفی ٹاؤن لاہور کے متعدد پلاٹوں کی بوگس فائلوں کی نہ صرف کلئیرنس کروانے بلکہ فروخت کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم کو اس اقدام کی بدولت حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان پہنچانے میں معاون ہونے کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے۔ ملزم احمد خان نے ایل ڈی اے کے دیگر افسران و اہلکاروں سے باہمی ملی بھگت کرتے ہوئے مجموعی طور پر16بوگس فائلوں کی فروخت کی۔ڈی جی نیب لاہور کیجانب سے اس کیس میں اہم شواہد کے حصول پر جون2017میں باقاعدہ انویسٹی گیشن کا آغاز کیا گیا جبکہ اکتوبر2017میں نیب لاہور نے ایل ڈی اے کے 3ملوث اہلکاروں کی گرفتاری عمل میں لائی۔ نیب لاہور اس کیس میں مجموعی طور پر 6ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا چکا ہے جن میں سے 3ملزمان محمد سلیم انور علی اور شوکت علی سے لوٹی گئی مکمل رقوم کی وصولی نیب قانون کے تحت جاری ہے جبکہ دیگر2ملزمان بھی رقوم کی واپسی کے حوالے سے درخواست جمع کروا چکے ہیں۔نیب لاہور نے ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر احمد خان کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کرتے ہوئے 23دسمبر تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے جس میں تفتیش کو مذید آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

مزید : علاقائی