گڑھی شاہو: موٹر سائیکل، رکشہ اور کار میں تصادم، خواتین سمیت 5افراد زخمی

گڑھی شاہو: موٹر سائیکل، رکشہ اور کار میں تصادم، خواتین سمیت 5افراد زخمی

لا ہور (کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو کے علاقہ میں موٹرسائیکل رکشہ اورکار میں ٹکر جس سے خواتین سمیت 5افرادزخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور کارسمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،زخمیوں کوطبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیلا ت کے مطابق گڑھی شاہوکے علاقہ میں کار اور چنگ چی رکشہ میں ٹکر ہونے کے باعث 2خواتین عذرا ،سعدیہ اور3افراد عارف ،فرحان ،بابر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرطبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاجبکہ کا ر ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید : علاقائی