ہربنس پورہ: جوئے کے اڈہ پر چھاپہ 4قمار باز گرفتار، داؤپر لگی رقم برآمد
لا ہور (کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ پولیس نے جوئے خانے پرچھاپہ مار کر4ملزمان کوگرفتار کرلیااوران سے داؤپرلگی ہوئی رقم بھی برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فیض باغ کے علاقہ میں مخبر کی اطلا ع ملنے پرجوئے خانے پرچھاپہ مارا جہاں سے جواء کھیلتے ہوئے 4ملزمان صدیق ،امجد ،اشرف اورریاض کوگرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضہ سے داؤپرلگی ہوئی ہزاروں روپے کی نقدی برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔