موٹروے پولیس اپنی دیانتداری ونظم و ضبط کیوجہ سے پوری دنیا میں شناخت ر کھتی ہے:وفاقی وزیر مواصلات

موٹروے پولیس اپنی دیانتداری ونظم و ضبط کیوجہ سے پوری دنیا میں شناخت ر کھتی ...

لا ہور (کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس اپنی دیانت داری اور نظم و ضبط کی وجہ سے پوری دنیا میں شناخت ر کھتی ہے ۔ موٹروے پولیس میں مزید نئی بھر تیاں بھی جلد کر ر ہے ہیں۔ آئندہ چند ماہ موٹرویز کا دائرہ 1800 کلومیٹر تک پھیل جائے گا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مواصلات ڈا کٹر حا فظ عبدالکر یم نے مو ٹروے پولیس بیٹ 20 کی نئی عمارت کی افتتاحی تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ۔ انسپکٹر جنرل مو ٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ ، مئیر بہاو لپور عقیل نجم ہا شمی ، ایس ایس پی چو ہدری غلام جعفر ، پرنسپل قا ئد اعظم میڈ یکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ، سول سو سائٹی کے ارکان اور موٹروے پولیس افسران کو ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : علاقائی