ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات ، گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم

ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات ، گاڑیوں اور دیگر ...

لا ہور (کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق ریس کو رس کے علا قہ میں تقو یم جمیل کے گھر میں 4ڈاکو ؤ ں نے فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔منا واں کے علا قے میں زاہد کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ45ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔مصطفی آ با د کے علا قہ میں خضرکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ75ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ مز نگ کے علا قہ میں عا رف کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ 40ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔مسلم ٹا ؤ ن کے علا قہ سے ریا ض کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،گا رڈن ٹا ؤ ن میں اعجا ز کی فیملی کو یر غما ل بنا کر50ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ شما لی چھا ؤ نی میں سر ور،شیر ا کو ٹ میں جمیل کی گاڑیاں اورنو اب ٹا ؤ ن میں نعیم ،اسلا م پو رہ میں سہیل،مستی گیٹ میں وارث،لٹن روڈ میں بلا ل اورما ڈل ٹا ؤ ن میں جا وید کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں-

Back

مزید : علاقائی