سیکرٹری اطلاعات آزاد کشمیر کا ڈی جی پی آر کا دورہ
لاہور(خصوصی رپورٹ) آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات ، سیاحت و آئی ٹی منصور قادر ڈار نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کا دورہ کیا۔ اس دوران ان کو محکمہ کے تمام شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر محکمہ کے ڈائریکٹر حضرات بھی موجود تھے۔ بعدازاں سیکرٹری اطلاعات آزاد کشمیر نے الیکٹرانک میڈیا اور تعلقات عامہ میں قائم آئی ٹی شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق محکمہ تعلقات عامہ کے شعبہ جات کو جدید طرز پر استوارکرنے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسی طرز پر آزاد کشمیر کے محکمہ تعلقات عامہ کو ڈھالنے کے لئے اقدامات کریں گے۔