سال رواں میں اب تک 809مقدمات درج ہوئے: محرر تھانہ سول لائن

سال رواں میں اب تک 809مقدمات درج ہوئے: محرر تھانہ سول لائن

لاہور(اپنے خبر نگار سے) محرر تھانہ سول لائن نے روزنامہ پاکستان کو کرائم چارٹ کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک 809مقدمات کا اندراج کیا گیا جس میں اقدام قتل کے 3مقدمات درج ہوئے ڈکیتی کے 16چوری 60پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 65مقدمات کا اندراج کیا گیا ،قحبہ خانوں کے خلاف کاروائی کے دوران 2قمارر بازی کے 4ون ویلنگ کے 8مقدمات پتنگ بازی کا 1ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ساتھ مل کر ڈینگی کیخلاف 38مقدمات درج کئے گئے۔

جبکہ پولیس نے صرف سال رواں کے دوران 3بڑے ڈکیت گینگز کے 8اراکین کو حراست میں لے کر کیفر کردار تک پہنچایا جبکہ 35اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

مزید : علاقائی


loading...