مٹھی،مزید 4شیرخوار بچے جاں بحق ہلاکتوں کی تعداد 52ہو گئی
اسلام کوٹ (آئی این پی) مٹھی ہسپتال میں مزید 4شیرخوار بچے دم توڑ گئے ہیں۔جن میں گا ؤں امریو کی رہائشی نو ماہ کی سپنا بنت شنکر،پندرہ روزہ پرکاش شوجی سمیت عبداللہ اور بھیموں کے نومولود بچے شامل ہیں۔ رواں ماہ ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 52ہو گئی ہے۔گذشتہ روز بھی ضلع بھر کی سرکاری اور نجی اسپتالوں میں سینکڑوں بچوں کو علاج کے لئے لایا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق جن بچوں کا پیدائشی وزن کم ہوتا ہے اور خون کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔وہ کسی نہ کسی بیماری میں گھیر لیئے جاتے ہیں۔جن کو بعد میں کور کرنا مشکل بن جاتا ہے۔