جہاں تک ممکن ہو سکتا ہے لوگوں کے مسائل حل کئے جاتے ہیں: ایس ایچ او تھانہ سول لائن

جہاں تک ممکن ہو سکتا ہے لوگوں کے مسائل حل کئے جاتے ہیں: ایس ایچ او تھانہ سول ...

لاہور(اپنے خبر نگار سے) ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے روزنامہ پاکستان سے بات کرتے ہوئے لوگوں کے مسائل کے حوالے سے بتایا کہ کسی حد تک لوگوں کی باتیں درست بھی ہیں تاہم ان کو پولیس کے حوالے سے بھی غور کرلینا چاہئے ،علاقہ میں گشت کی پوزیشن بہتر ہے اور جہاں تک ممکن ہو سکتا ہے لوگوں کے مسائل حل کئے جاتے ہیں ڈکیتیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ روڈ رابری کی وارداتیں جن کو سٹریٹ کرائم کہا جاتا ہے انتہائی کم ہوئیں رواں سال کے دوران 10وارداتیں ہوئیں ہاؤس رابری کی وراداتیں نہیں ہوئیں پولیس کی جانب سے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے علاقہ میں موجود نفری انتہائی محدود ہے اس کے باوجود کام مکمل کر لیا جاتا ہے وی وی آئی پیز ڈیوٹیاں کرنا ضروری ہیں اگر کہیں کوئی بڑا حادثہ ہوجائے تو اس سے ملک کی بدنامی کے سواء کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔

مزید : علاقائی


loading...