محنتی ، فرض شناس اورایماندار افسرمحکمے کا فخر ہیں: آئی جی پولیس

محنتی ، فرض شناس اورایماندار افسرمحکمے کا فخر ہیں: آئی جی پولیس

لا ہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے کہاہے کہ محنتی ، فرض شناس اورایماندار افسران محکمے کا فخر ہیں جن کی لگن اور محنت کی بدولت پنجاب پولیس کے نظام اور کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور یہ افسران پوری پولیس فورس کیلئے روشن مثال ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز محسن حسن بٹ اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 2سلمان چوہدری کے پنجاب پولیس سے تبادلہ کے موقع پرمنعقد ہونے والی الوداعی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ دونوں افسران نے اپنی تعیناتی کے دوران پیشہ ورانہ فرائض نہایت احسن طریقے سے سر انجام دئیے اورہر ذمہ داری کو باکمال انداز میں ادا کرکے اپنی قابلیت کا عملی ثبوت پیش کیا۔ اس موقع پرآئی جی پنجاب نے دونوں افسران کوان کی شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا ۔

مزید : علاقائی


loading...