جنوبی چھاؤنی ، خوفناک آتشزدگی نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا، ماں سمیت 2بیٹے جھلس کر جاں بحق

جنوبی چھاؤنی ، خوفناک آتشزدگی نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا، ماں سمیت 2بیٹے ...

لا ہور (کرائم رپورٹر)جنوبی چھاونی کے علاقے میں خوفناک آتشزدگی نے ہنستا بستا گھراْجاڑ دیا آگ لگنے سے ماں اوراس کے 2بیٹے جھلس کرجاں بحق ۔پولیس نے اطلاع ملنے پرلاشیں قبضہ میں لے کرضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقہ نشاط کالونی عبداللہ گرائمر ہائی سکول کے نزدیک رہائشی سلیم کے اہل خانہ نے سردی کے باعث کمر ے میں ہیٹر لگا رکھا تھا کہ اچانک اس پرکپڑا گرنے سے اسے آگ لگ گئی جس سے قریب پڑے ہوئے بستر میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کمر ے کواپنی لپیٹ میں لے لیا،اندر سوئی ہوئی ماں شکیلہ بی بی اوراس کے دونوں بیٹوں 19سالہ ولید ،22سالہ سجاد نے کمر ے میں آگ لگنے سے چیخ وپکار شروع کردی اجس سے تمام اہل محلہ اکٹھے ہوگئے اورفوری طور پرریسکیو1122اورفائر بریگیڈ کے عملے کواطلاع دے دی گئی جس پرانہوں نے موقع پرپہنچ کرآگ پرقابوپالیااوراس آگ میں جلنے والے ماں بیٹوں کوفوری طور پرطبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں وہ زندگی اورموت کی کشمش میں رہتے ہوئے چل بسے ۔ا س افسوسناک حادثے کی اطلاع ملنے پرپولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور ان مقتولین کی لاشوں کوضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔عینی شاہد فیاض کا کہنا ہے کہ اس گھر میں دو خاندان رہائش پذیر تھے شکیلہ اپنے چار بیٹوں کیساتھ بالائی منزل پر ایک کمرے میں سو رہی تھی۔ پہلی منزل پر رہنے والے پانچ افراد کو نکال لیا گیا مگر آگ زیادہ ہونے کی وجہ سے بالائی منزل پر پھنسے افراد بروقت نہ نکل سکے۔

مزید : علاقائی


loading...