لیسکو ملازم کو اگلے گریڈ میں ترقی کی درخواست چیف ایگزیکٹو کو بھجواتے دادرسی کا حکم

لیسکو ملازم کو اگلے گریڈ میں ترقی کی درخواست چیف ایگزیکٹو کو بھجواتے دادرسی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ لیسکو کے ملازم کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی درخواست لیسکو چیف کو بھجواتے ہوئے داد رسی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے لائن سپرنٹنڈنٹ محمد یامین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لائن سپرنٹنڈنٹ سے جونیئر انجینئر کے عہدے پر ترقی کے لئے 2008ء سے محکمانہ امتحان پاس کر رکھا ہے اور اس کے لئے ٹریننگ بھی مکمل کر لی ہے مگر 9 سال کا عرصہ گزرنے کے بعد محکمہ لیسکو درخواست گزار کو جونیئر انجینئر کے عہدے پر ترقی نہیں دی جا رہی ،درخواست گزار کو لائن سپرنٹنڈنٹ کے عہدے سے جونیئر انجینئر کے عہدے پر ترقی دینے کا حکم دیا جائے، عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو داد رسی کے لئے لیسکو کے چیف ایگزیکٹو سے رجوع کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...