طلبہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمدسے مہذب معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں:رائے اعجاز

طلبہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمدسے مہذب معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں:رائے ...

لا ہور (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز نے کہا ہے کہ طلباء و طالبات ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کر کے مہذب معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔آج کی نسل کو ٹریفک قوانین پر کاربند

کرکے آئندہ نسل کو خوفناک حادثات کی نظر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی باغبانپورہ میں طلباء و طالبات کو ٹریفک قوانین پر مبنی آگاہی لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پروائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر فضل احمد ،انسپکٹر نازیہ باقر ،ٹریفک وارڈن معظم اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : علاقائی


loading...