سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کا متعلقہ حکام کو حکومتی ایف آئی آر کی تفصیلات فراہمی کیلئے خط

سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کا متعلقہ حکام کو حکومتی ایف آئی آر کی تفصیلات ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین نے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری داخلہ ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی حکومتی ایف آئی آر کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے خط لکھ دیا گیا ہے ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد ایس ایچ او فیصل ٹاؤن کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر اور اس پر بنائی گئی ،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کی قانونی حیثیت کی تفصیلات فراہم کی جائیں جبکہ جے آئی ٹی میں شامل اراکین کے نام بھی متاثرین سانحہ ماڈل ٹاؤن کو فراہم کئے جائیں، مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19(اے )کے تحت متاثرین کو حکومتی ایف آئی آر کے بعد جے آئی ٹی رپورٹ کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے اور حکومتی ایف آئی آرز پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ کی مصدقہ نقل بھی متاثرین سانحہ ماڈل ٹاؤن کو فراہم کی جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...