محتسب پنجاب کو احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس

محتسب پنجاب کو احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے محتسب پنجاب کو احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 12جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محتسب پنجاب کے ملازمین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے محتسب پنجاب نجم سعید کو دفتر کے افسروں اور ملازمین کو کام سے روکنے سے کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے مگر محتسب پنجاب نے درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کے بجائے کام کرنے سے روک دیا ہے جو کہ عدالتی احکامات کی واضح طور پر خلاف ورزی ہے ،توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور درخواست گزاروں کو ریگولر کرنے کاحکم دیا جائے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے محتسب پنجاب نجم سعید کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...