ڈولفن پولیس کی کارروائی : 2مسروقہ موٹر سائیکلیں ، ایک کار برآمد

ڈولفن پولیس کی کارروائی : 2مسروقہ موٹر سائیکلیں ، ایک کار برآمد

لا ہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈو پولیس ریسپانس یونٹ نے صوبائی دارالحکومت میں مختلف شاہراہوں پر سنیپ چیکنگ و پٹرولنگ کے دوران 2چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 1 کار برآمد کیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی مجاہد و ڈولفن فیصل شہزاد نے ڈولفن سکواڈو پولیس ریسپانس یونٹ کو پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ کو مزید فعال کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔ڈولفن سکواڈ نے شہر کی اہم شاہراہوں پر دورانِ سنیپ چیکنگ و پٹرولنگ 2چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے علاوہ 1کار بھی برآمد کر لیں علاوہ ازیں ناصرف اپنی بلکہ عوام الناس کی زندگی کو خطر ے میں ڈالنے والے 3ون ویلرز کو بھی گرفتار کر لیاجن کے خلاف شہر بھر کے مختلف تھانوں نواں کوٹ، نشتر، سمن آباد، چوکی ریواز گارڈن و تھانہ مصطفی ٹاؤن میں مقدمات درج کروائے اسی طرح ڈولفن سکواڈ نے 2گمشدہ قیمتی موبائل فونز بھی ان کے مالکان کے حوالے کیے۔ موبائل مالکان جن میں احمد اور اکرم کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ ڈولفن سکواڈ نے ہماری گمشدہ موبائل فونز واپس کر کے ہمارے ڈولفن پولیس پر اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی