پی ایچ ڈی کے معذور طالبعلم کو میتھ میٹکس امتحان کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت درخواست پر نوٹس

پی ایچ ڈی کے معذور طالبعلم کو میتھ میٹکس امتحان کی اجازت نہ دینے پر توہین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پی ایچ ڈی کے معذور طالب علم کو میتھ میٹکس کے امتحان کی اجازت نہ دینے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے پی ایچ ڈی کرنے والے معذور طالب علم عدنان کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدنان پنجاب یونیورسٹی کے میتھ میکٹس ڈیپارٹمنٹ سے پی ایچ ڈی کر رہا ہے مگر بیمار ہونے کی وجہ سے امتحان میں شرکت نہیں کر سکا تھا اور درخواست دینے کے باوجود ڈیپارٹمنٹ حکام نے درخواست گزار کا دوبارہ امتحان لینے سے انکار کر دیا، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 5اکتوبر کو ہائیکورٹ نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ظفر معین ناصر کو درخواست گزار طالب علم کی داد رسی کا حکم دیا تھا مگر اس کے باوجود عدالت کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا۔
معذور طالبعلم

مزید :

صفحہ آخر -