بل کی عدم ادائیگی: بجلی منقطع کرنے پر صارف کا لیسکو ملازمین پر تشدد

بل کی عدم ادائیگی: بجلی منقطع کرنے پر صارف کا لیسکو ملازمین پر تشدد

لا ہور (کرائم رپورٹر)بل کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کرنے پرصارف نے لیسکو ملازمین کو بدترین تشددکا نشانہ بنا ڈالا ، ایس ڈی او ساندہ نے واقعہ کی تصدیق کردی،ایس ایچ او نے مقدمہ درج کرنے سے انکارکردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ میں بل کی عدم ادائیگی پربجلی منقطع کرنے پر صارف منصور عرف منصوری نے لیسکو ملازمین پر بدترین تشددکیا ۔جس کیخلاف متاثرہ ملازمین نے منصورعرف منصوری پر مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست مقامی پولیس کو دیدی ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی او لیسکو سب ڈویژن ساندہ تنویر اس واقعہ کی تصدیق کردی ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ دیس محمد نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعہ کا میں مقدمہ درج نہیں کرونگا۔کیونکہ یہ واقعہ اوربلنگ کی وجہ سے پیش آیا تھا۔جبکہ متاثرہ ملازمین کا کہناہے کہ ملزم کی جانب سے ہمیں سنگین تنائج کی دھکمیاں مل رہی ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...