مال روڈ پرحادثہ، گاڑی سے شراب کی بھاری مقدار برآمد، ڈرائیورفرار

مال روڈ پرحادثہ، گاڑی سے شراب کی بھاری مقدار برآمد، ڈرائیورفرار

لا ہور (کرائم رپورٹر)سول لائن کے علاقے مال روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی، پولیس نے گاڑی سے شراب کی بھاری کھیپ برآمد کرلی جبکہ ڈرائیور زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے باعث کار کے شیشے ٹوٹ گئے اور کار سوار زخمی ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ کرکار کی تلاشی لی تو گاڑی ے شراب کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی جبکہ پولیس کے پہنچنے سے قبل ڈرائیور زخمی حال میں فرار ہو گیا پولیس کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ ڈرائیور نشے میں دھت تھاحادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...