کانسٹیبل کی آسامی پر امیدوار کی بھرتی نہ کرنے پر آئی جی پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

کانسٹیبل کی آسامی پر امیدوار کی بھرتی نہ کرنے پر آئی جی پنجاب کو توہین عدالت ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے کانسٹیبل کی اسامی پر امیدوار کی بھرتی نہ کرنے پر آئی جی پولیس پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔مسٹر جسٹس عابد عزیز نے شہری احمد رضا کی درخواست سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ پولیس نے پنجاب کانسٹیبلری میں کانسٹیبل کی 10اسامیوں پر تقرری کے لئے کوائف طلب کئے تھے اور درخواست گزار کو تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے کے بعد اس کا بطور کانسٹیبل تقرر نہیں کیا گیا ، انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کانسٹیبل کی اسامی پر بھرتی نہ کرنے پر ہائیکورٹ نے 10اکتوبر کو درخواست آئی جی پنجاب کو بھجواتے ہوئے داد رسی کا حکم دیا تھا مگر آئی جی پنجاب نے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا لہٰذا انسپکٹر جنرل پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...