ایڈیشنل سیشن وسول ججوں اور جوڈیشل مجسٹریٹوں کو سائبرکرائم پر لیکچر

ایڈیشنل سیشن وسول ججوں اور جوڈیشل مجسٹریٹوں کو سائبرکرائم پر لیکچر

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن ججوں،سول ججوں اور جوڈیشل مجسٹریٹوں کو سائبرکرائم پر لمز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ایم اے قزلباش نے لیکچر دیا۔سیشن کورٹ کمیٹی روم میں سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے ایڈیشنل سیشن ججوں اور جوڈیشل افسران کو سائبر کے نئے قوانین سے آگاہی کے لئے گزشتہ ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔لیکچرکے بعد جوڈیشل افسران نے سائبرقوانین کے حوالے سے مختلف سوالات کئے۔

، اس دوران سیشن جج لاہورعابد حسین قریشی نے بھی سائبر کرائم کے حوالے سے جوڈیشل افسران کو لیکچردیا ،جوڈیشل افسران کی یہ ورکشاپ 2گھنٹے تک جاری رہی۔

مزید : علاقائی


loading...