رانا ثناء سمیت ن لیگی رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت درخواست پر پنجاب حکومت و پیمرا کو نوٹس

رانا ثناء سمیت ن لیگی رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت درخواست پر پنجاب حکومت و ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف بیانات دینے پرصوبائی وزیرقانون اور مسلم لیگ (ن) کے راہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرپنجاب حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ پاناما نظر ثانی درخواستوں کے فیصلے کے بعد صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور مسلم لیگ (ن) کے راہنماء مسلسل عدلیہ مخالف بیان بازی کر رہے ہیں ،رانا ثناء اللہ نے پاناما لیکس فیصلے اور فاضل ججز کو متنازع بنانے کی کوشش کی، پانامالیکس کیس کے فیصلے کے بعد رانا ثناء اللہ اور مسلم لیگ (ن) کے راہنماوں نے عدلیہ کے خلاف ایک مہم شروع کر رکھی ہے اور وہ مختلف مواقع پر عدلیہ کے خلاف بیانات دے رہے ہیں ،عدلیہ کو تضحیک کا نشانہ بنانے کے باوجود پیمرا ان کے بیانات کو نشر کرنے سے نہیں روک رہا،جس پرعدالت نے وفاقی حکومت،حکومت پنجاب، پیمرااور دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18دسمبر کوجواب طلب کر لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...