چیف ایگزیکٹو پنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ڈاکٹر اسلم کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

چیف ایگزیکٹو پنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ڈاکٹر اسلم کو توہین عدالت کی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے چیف ایگزیکٹو پنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ڈاکٹر اسلم کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے راج گڑھ کے رہائشی غضنفر عباس کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ راج گڑھ کے علاقے میں مقامی افراد غیر قانونی پولٹری ادویات کی درآمد اور برآمد کر رہے ہیں جس کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے 23جون کو درخواست ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھجواتے ہوئے داد رسی کرنے کاحکم دیا تھا ،اس کے باوجود ڈاکٹر اسلم عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے۔

درخواست پر نوٹس

مزید : صفحہ آخر