عدالتی حکم عدولی پرڈی آئی جی اور انچارج انویسٹی گیشن اچھرہ کو شوکاز نوٹس

عدالتی حکم عدولی پرڈی آئی جی اور انچارج انویسٹی گیشن اچھرہ کو شوکاز نوٹس

لاہور(نامہ نگار)اندراج مقدمہ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور انچارج انویسٹی گیشن اچھرہ کو شوکاز نوٹس جاری ،فاضل جج نے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے شہری شوکت کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے انچارج انویسٹی گیشن اچھرہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی رپورٹ طلب کی تھی،عدالتی حکم کے باوجود رپورٹ پیش نہیں کی گئی ،نچارج انویسٹی گیشن اچھرہ درخواست گزار کی 9 سال کی بیٹی کے ساتھ بداخلاقی کرنے والے ملزمان کے ساتھ ساز باز کر کے ہراساں کر رہے ہیں ۔

مزید : علاقائی