جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی طرف سے دائرتوہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر عثمان کو نوٹس

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی طرف سے دائرتوہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ٹریڈ ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی طرف سے دائرتوہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر عثمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے جہانگیر ترین کی جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کے جنرل مینیجر علی سعید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کیبنٹ ڈویژن نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے شوگر ملوں کو وائٹ کرسٹل چینی بنانے کی اجازت دے رکھی ہے اور شوگر ملز 2013ء سے سفید چینی تیار کر رہی ہیں مگر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شوگر ملز کے معاملات میں غیر قانونی مداخلت شروع کردی ہے ، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ نے پہلے ہی مذکورہ اتھارٹی کو درخواست گزار شوگر ملز کے معاملات میں مداخلت سے روک رکھا ہے مگر عدالت کے 10مارچ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ،ڈی جی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو وائٹ کرسٹل چینی بنانے سے روکنے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر عثمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر