کاہنہ: طالبعلموں کی استاد کو دی گئی الوداعی پارٹی میں ہوائی فائرنگ ،علاقہ میں خوف وہراس

کاہنہ: طالبعلموں کی استاد کو دی گئی الوداعی پارٹی میں ہوائی فائرنگ ،علاقہ ...

لا ہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقے میں طالبعلموں کی استاد کو دی گئی الوداعی پارٹی میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کاہنہ

میں سکول سٹاف اور طالب علموں کی طرف سے ریٹائرڈ ہونے والے استادقاری الیاس کے اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی میں طالب علموں نے شدید ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ سکول سٹاف اور طالب علموں کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑانے پر سخت ایکشن لیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...