پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے سینئر سول جج یونیفارم سے مستثنیٰ قرار

پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے سینئر سول جج یونیفارم سے مستثنیٰ قرار

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے سینئر سول ججوں کو یونیفارم سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے سیشن ججوں اور سینئر سول ججز ایڈمن کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں ایڈمن جج کے فرائض انجام دینے والے سینئر سول جج ہائیکورٹ کی جانب سے مخصوص کئے گئے یونیفارم اور گاؤن سے مستثنیٰ ہیں جبکہ عدالتی امور سر انجام دینے والے جوڈیشل افسروں پر اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق نہیں ہو گا ، مراسلے مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے سینئر سول جج ایڈمن کوئی بھی مناسب لباس زیب تن کر سکتے ہیں، اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں ، خصوصی عدالتوں کے ملازمین اور ججوں کو یونیفارم اور گاؤن پہننے کا پابند بنایا ہوا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...