عدالت سے خاتون 3ماہ کا بچہ لے کر فرار ہونے میں کامیاب

عدالت سے خاتون 3ماہ کا بچہ لے کر فرار ہونے میں کامیاب

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت سے خاتون 3ماہ کاکمسن بچہ لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ،عدالت نے بچہ بازیاب کروانے اورمذکورہ خاتون کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے ،واضح رہے کہ خاتون عدالتی عملے کو چکمہ دے کر مذکورہ بچہ لے کرفرار ہوئی ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج نے سحر بی بی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بیماری ہونے کے باعث اس نے3 ماہ کا بیٹا رشتے داروں کو پرورش کی غرض سے دیا تھا، طبیعت ٹھیک ہونے کے بعد اب رشتے دار اس کابچہ واپس نہیں کررہے ہیں اور زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے ،تین ماہ کا بیٹا ماں کے بغیر نہیں رہ سکتا ہے ،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اس کا 3ماہ کا بیٹا رشتہ داروں سے لے کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے،عدالتی حکم پر پولیس نے بچہ اور مذکورہ خاتون عدالت میں پیش کردی تاہم دوران سماعت ہی درخواست گزار سحر کی رشتے دارخاتون بچے کو لے کر رفو چکر ہوگئی، ماں کے شور مچانے پر عدالت نے فوری طور پر بچہ کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے اورمذکورہ بالا خاتون کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔

مزید : علاقائی