100مقدمات کی ناقص تفتیش ،ڈی آئی جی آپریشنز کو مراسلہ ارسال

100مقدمات کی ناقص تفتیش ،ڈی آئی جی آپریشنز کو مراسلہ ارسال

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرنے قتل اور منشیات کے 100مقدمات کی ناقص تفتیش کرنے اور 78 مقدمات کے چالان 2ماہ گزرنے کے باوجود ٹھیک کرکے واپس نہ بھجوانے پر تفتیشی پولیس افسروں کے خلاف ڈی آئی جی آپریشنزکو کارروائی کے لئے مراسلہ بھجوا دیاہے۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس میں تھانہ اچھرہ پولیس نے 78 چالان پیش کیے، یہ مقدمات منشیات اور قتل سے متعلقہ تھے ۔

جن میں تفتیش ٹھیک نہ ہونے پر متعلقہ پراسیکیوٹر نے اعتراضات لگا کر انہیں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جام صلاح الدین کے سامنے پیش کردیا ، قانونی خامیاں دور کرنے کے لئے 78 چالان واپس اچھرہ پولیس کو بھجوا دیے گئے ہیں۔اسی طرح ملت پارک تھانہ کو 21چالان تفتیش ٹھیک نہ ہونے پر واپس بھجوادیے گئے ہیں، واضح رہے کہ پولیس کی طرف سے 2ماہ گزرنے کے بعد بھی مذکورہ بالاچالان ابھی تک واپس نہیں بھجوائے گئے ہیں جس پرڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جام صلاح الدین نے گزشتہ روزڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی آپریشن کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ تھانہ اچھرہ اور ملت پارک کے تفتیشی افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں چالان بھجوانے کا پابند کیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...